14 جون 2011
وقت اشاعت: 12:15
ضیا عالم کا قتل، ذوالفقار مرز ا کا نام لینے پراظہار افسوس
اے آر وائی - کراچی : پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی نے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ ضیاء عالم کے قتل میں ذوالفقار مرز ا کا نام لینے پر افسوس کااظہار کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی ندیم بھٹو ، عمران لغاری ، امداد پتافی ، فیاض بت ، سکندرو شورو ، نصر اللہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ ضیا عالم پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے رکن رہے ہیں۔ اس طرح کا الزام مفاہمت کی سیاست کو متاثر کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیان ہم بھی دے سکتے ہیں لیکن صدر زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔