14 جون 2011
وقت اشاعت: 12:24
کراچی :لیاقت نیشنل اسپتال میں فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا
اے آر وائی - کراچی : لیاقت نیشنل اسپتال میں ایک طلبہ تنظیم کی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا ۔اطلاعات کے مطابق اردو یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو طالب علم زخمی ہو گئے تھے جنہیں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تو مسلح افراد وہاں بھی پہنچ گئے جنہوں نے او پی ڈی اور ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کی جس سے مریضوں اور لواحقین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔بعدازاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پایا گیا ۔