تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 16:56

کراچی میں فائرنگ، دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن میں صورتحال دو روز گزرنے کے باوجود قابو میں نہیں آسکی۔



اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے فائرنگ جاری رہی۔ جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کی کم نفری کی وجہ سے علاقے میں بدامنی پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے ۔علاقہ پولیس کو اضافی نفری مانگنے کے باوجود اضافی نفری نہیں دی جارہی۔



عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کٹی پہاڑی پر قائم رینجرز کی چوکیاں اب خالی ہیں۔ مسلح افراد ان چوکیوں سے فائرنگ کرتے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز امن قائم نہیں کر پارہی۔ادھر واٹرپمپ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.