14 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14
ہری پور:جرگہ کے حکم پر خاتون پر تشدد، گھر نذر آتش
اے آر وائی - ہری پور : پاکستان کے مختلف علاقوں میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا، ایسا ہی افسوسناک واقعہ ہری پور میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو ناکردہ گناہ کے جرم میں برہنہ کرکے گاؤں کی گلیوں میں پھرایا گیا، اور اس کے مکان کو آگ لگا دی گئی۔
ہری پور ہزارہ کے گاؤں نیلور بالا میں خاتون کو پنچایت کے فیصلے کے تحت کھلے میدان میں سرعام برہنہ کرکے اس پر تشدد کے واقعے کے بعد اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انھیں متاثرہ خاتون پر الزام کا علم ہی نہیں تھا، جرگے نے پندرہ منٹ کے اندر فیصلہ سنایا اور خود ہی کارروائی بھی کر ڈالی۔