14 جون 2011
وقت اشاعت: 17:44
عمر کوٹ اور نوشہروفیروز میں بھی خواتین پر تشدد
اے آر وائی - عمر کوٹ : عمر کوٹ کے قریب ایک گاؤں سے پولیس نے عدالتی حکم پر دو خواتین کو ان کے گھروں سے بازیاب کرالیا اور دو ملزمان گرفتار کرلئے۔ ادھر نو شہرو فیروز میں زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والی ضعیف خاتون کو مسلح افراد نے تشدد کرکے زخمی کردیا۔
عمر کوٹ کے گاؤں دین محمد مہر سے بازیاب ہونے والی خواتین عارفہ اوڈ اور لونا اوڈ نے بتایا کہ ان کے شوہر انھیں غلط کاموں کیلئے مجبور کرتے تھے، انکار پر انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قید کردیا۔ پولیس نے ملزمان گل جی اور سرون کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر نوشہرو فیروز میں ضعیف خاتون جنت لاشاری کا کہنا تھا کہ ان کی زمین پر جعفر لاشاری اور عابد لاشاری سمیت دیگر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے، جس کے خلاف احتجاج کرنے پر اس پر تشدد کیا کیا۔