تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 جون 2011
وقت اشاعت: 6:46

کراچی میں فائرنگ سے مزید نو افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید نوافراد جاں بحق ہوگئے۔ دوروز میں جاں بحق افراد کی تعداد بائیس ہوگئی۔



پولیس کی کم نفری کی وجہ سے علاقے میں بدامنی پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے ۔علاقہ پولیس کو اضافی نفری مانگنے کے باوجود اضافی نفری نہیں دی جارہی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کٹی پہاڑی پر قائم رینجرز کی چوکیاں اب خالی ہیں۔ مسلح افراد ان چوکیوں سے فائرنگ کرتے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز امن قائم نہیں کر پارہی۔



ادھر واٹرپمپ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ نارتھ کراچی اور نئی کراچی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔



پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیا رہ میں فائرنگ سے پچاس سالہ عارف ہلاک ہوا۔ نیو کراچی پیلا اسکول کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چالیس سالہ جاوید ہلاک ہوا۔ نارتھ کراچی میں فائرنگ سے بتیس سالہ ہارون ہلاک ہوا۔ لیاری ایکسپریس وے عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب سے 26سالہ سعد کی لعش ملی جسے ملزمان نے اغواء کے بعد تشدد اور فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اور لعش پھینک کر فرار ہوگئے۔



پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے سترہ سالہ سلمان ہلاک ہوا۔ ایف بی ایریا بلاک بائیس راشد منہاس روڈ کے قریب فائرنگ سے پچیس سالہ مختار ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن پیر آباد کے علاقے کٹی پہاڑی مدینہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے پچیس سالہ جنید ہلاک ہوا جبکہ دو خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔



بلوچ پاڑہ شاہ فیصل محلے میں نامعلوم مسلح افراد نے کباڑی کی دوکان پر فائرنگ کی جس سے تیس سالہ کباڑی نزر محمد ہلاک ہوگیا۔ نگی ٹاؤن قصبہ کالونی مسلم آباد نمبر دو میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کے قریب فائرنگ سے سترہ سالہ واحد خان اور پندرہ سالہ عدنان ہلاک ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون سی ذوالفقار اسکول کے قریب بس اسٹاپ پر فائرنگ سے پینتالیس سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.