15 جون 2011
وقت اشاعت: 7:42
ڈاکٹرزغیرمشروط طور پر ہڑتال ختم کردیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
اے آر وائی - کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز غیرمشروط طور پر ہڑتال ختم کردیں تو ان کے مطالبات پر ہمدردانہ غورکیا جاسکتاہے۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے اعلان کیا ہے کہ آج ہونے والے جنرل باڈی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی ہڑتال کرنے والے ایک سو چونتیس ڈاکٹروں کو برطرف کرنے کا حکم جاری کرچکے ہیں۔ ایک بیان میں نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اگر غیرمشروط طورپر اپنی ہڑتال ختم اور برطرف ڈاکٹرز اپیل کریں تو ان کی بحالی اور مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جاسکتاہے۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے اعلان کیا ہے کہ آج ہونے والے جنرل باڈی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نجی اسپتالوں کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔