15 جون 2011
وقت اشاعت: 9:41
لاہورہائیکورٹ: بگ سٹی الاؤنس دینے کے لیے سات روز کی مہلت
اے آر وائی - لاہور: لاہورہائیکورٹ نے استاتذہ کو بگ سٹی الاؤنس دیئے جانے کے عدالتی فیصلے پر عمل در آمد کے لئے پنجاب حکومت کو سات روز کی مہلت دے دی ہے۔
عدالت میں سیکرٹری فنانس، سیکرٹری سکولز اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پیش ہوئے۔ پنجاب حکومت کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں عدالتی احکامات کی تعمیل کے لئے مہلت دی جائے جبکہ سیکرٹری سکولز نے بتایا کہ سات روز میں اساتذہ کو بگ سٹی الاؤنس کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ بیوروکریسی عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کرتی جو قابل قبول نہیں۔ عدالت اپنے احکامات پر عمل کرانا جانتی ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو سات روز کی مہلت دیتے ہوئے سماعت23جولائی تک ملتوی کردی۔