15 جون 2011
وقت اشاعت: 10:45
خیرپور: فرید ایکسپریس کا انجن خراب،مسافر مشتعل
اے آر وائی - خیرپور: خیرپور میں فرید ایکسپریس کا انجن خراب ہو گیا۔ جس کے باعث پنجاب سے کراچی جانے والی ٹرین تاخیر کا شکار ہوگئی۔ انجن خراب ہونے کے باعث ٹرین گذشتہ پانچ گھنٹے سے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے جس کے باعث مسافروں نے سخت احتجاج کیا۔
پولیس نے مشتعل مسافروں پر لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ریلوے اسٹشین پر توڑ پھوڑ کرنے والے مسافروں کو گرفتار کیا اور واقعے کی فوٹیجز بنانے والے کیمرا مینوں کے کیمرے توڑ دیئے۔