تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 جون 2011
وقت اشاعت: 11:30

سرفرازقتل کیس: دو گواہان نے بیانات قلم بند کرائے

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سرفراز شاہ قتل کیس میں دو گواہان نے اپنے بیانات قلم بند کرائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں نوجوان سرفراز شاہ کے قتل میں ملوث رینجرز کے چھ اہلکاروں سمیت سات افراد کو پیش کیا گیا۔ دونوں گواہان نے ملزمان کو پہنچان لیا۔



گواہان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ افسر خان نے نوجوان سرفراز شاہ کو پکڑ کر رینجرز کے حوالے کیا جس کے بعد رینجرز اہلکار نے نوجوان کو دو گولیاں ماریں۔ نوجوان ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہا تھا۔ گواہان نے دفعہ ایک سو چونسٹھ کے تحت بیانات ریکارڈ کرائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.