15 جون 2011
وقت اشاعت: 11:39
ملتان پریس کلب پر طلبہ کا حملہ، 8 صحافی زخمی
اے آر وائی - ملتان: ملتان پریس کلب پر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ نے مظاہرے کے دوران حملہ کرکے آٹھ صحافیوں کو زخمی کردیا۔
طلبہ نے پریس کلب کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور عمارت کے شیشے توڑ دیئے ۔
طلبہ کے حملےمیں آٹھ صحافی بھی زخمی ہوگئے چار زخمی صحافیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ہنگامے کے دوران صحافیوں کے مسلسل رابطے پر بھی پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی نہیں کی ۔