15 جون 2011
وقت اشاعت: 15:59
کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹروں کی احتجاجی ریلی
اے آر وائی - کوئٹہ : برطرفیوں اور پولیس تشدد کے خلاف کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹروں نے ریلی نکالی اور احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ سول اسپتال سے نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے پہنچی، جہاں پر ینگ ڈاکٹرز نے دھرنا دیا اور احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ دینے کے بجائے ان پر گولیاں چلا رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات بھی تسلیم کئے جائیں۔