تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 جون 2011
وقت اشاعت: 16:35

سیالکوٹ : تیرہ خواتین کے قاتل کو سزائے موت سنا دی گئی

اے آر وائی - سیالکوٹ : سیالکوٹ کی مقامی عدالت نے تیرہ خواتین کے اغوا اور قتل میں ملوث سیریل کلر یوسف کو سزائے موت سنادی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سیالکوٹ جج منظور حسین ڈوگر کی عدالت نے کلریوسف کو اغوا اور قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت، عمر قید اور سات لاکھ وپے جر مانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر اسے مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔



یوسف پر تیرہ خوتین کے اغوا اور قتل کے علاوہ سیالکوٹ میں چوری، ڈکیتی اور اغوا کے بائیس دیگر مقدمات میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ یوسف زکوات اور دیگر مالی امداد دلوانے کے بہانے بوڑھی اور اکیلی خواتین کو اغوا کرتا اور کسی ویران مقام پر لے جاکر زیورات اور نقدی چھین کر اینٹوں اور ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیتا تھا۔



اسے گزشتہ سال اکیس ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت بھی وہ ایک عورت کو امداد دلانے کے بہانے لے جارہا تھا۔ مجرم کیخلاف کینٹ،کوتوالی،اگوکی،موترہ اور صدر سیالکوٹ کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ سیریل کلر یوسف غیر شادی شدہ ہے اور اس نے مکینیکل انجینئرنگ ڈپلومہ حاصل کررکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.