تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 جون 2011
وقت اشاعت: 16:44

سندھ اسمبلی کااجلاس:صوبے سے رینجرز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

اے آر وائی - کراچی : سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ارکان نے کراچی کے لئے بجٹ میں زائد رقم مختص نہ کرنے پر اسے ناانصافی قرار دیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ سندھ سے رینجرز کو واپس بھیج کر نئی فورس قائم کی جائے ۔



بجٹ پر بحث میں ارکان اسمبلی نے کہا کہ زیریں سندھ میں کسان پانی کی کمی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ میں چھیالیس ارب روپے اضافہ چھا قدم ہے تاہم کراچی کیلئے صرف دو ارب مختص کرنا ناانصافی ہے۔کراچی میں بلدیہ ٹاؤن اور لیاری سب سے زیادہ مسائل کا شکار ہیں، ان علاقوں کیلئےخصوصی پیکج کا اعلان کیاجائے۔



ارکان نے کہا کہ کمشنری نظام بحال کیا جائے تو صوبے میں بہتری آئے گی۔ ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے رکن حسین شاہ شیرازی نے ذوالفقار آباد شہر کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ذوالفقار آباد میں ٹھٹھہ کے لوگوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے بجائے مقامی لوگوں کو روزگار اور دیگر سہولتیں فرام کی جائیں۔ ایوان میں بجٹ تقاریر میں پیپلز پارٹی کے رکن احمد علی پتافی نے مطالبہ کیا کہ رینجرز کو سندھ سے واپس کیا جائے اور اس طرز پر فورس بنا کر صوبے کے نوجوانوں کو روزگار دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.