15 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11
لاہور:نشتر روڈ پولیس مقابلہ، ایک ملزم نے اقبال جرم کرلیا
اے آر وائی - لاہور : لاہور کی نشتر کالونی میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان شہباز بٹ کو ہلاک کرنے والے ملزمان میں سے ایک نے اقبال جرم کرلیا۔
دوران تفتیش سب انسپکٹرمحمد ریاض نے اقبال جرم کیا ہےکہ شہباز بٹ کو زندہ پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ اس کے مطابق وہ اسے تھانے لیکر گیا۔ ایک گھنٹہ بعد ڈی ایس پی ریاست جاوید باجوہ کا فون آیا کہ شہبازبٹ کو لے آؤ، اس کے مقابلے کے آرڈرز اوپر سے آئے ہیں۔ جس پر اسے جائے وقوع پر لے جایا گیا۔ اور ڈی ایس پی کے کہنے پر اسے پولیس مقابلہ ظاہر کر دیا گیا۔مقتول کے ورثا نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے کہا کہ پولیس ملزمان کو وی آئی پی پروٹوکول دے رہی ہے۔
شہبازبٹ کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کی خبر اے آر وائی نیوز کی کوششوں سے سامنے آئی۔ خبر کے بعد چیف جسٹس ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیا اور ڈی ایس پی سمیت چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا گیا۔