تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جون 2011
وقت اشاعت: 7:33

بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، مریض پریشان

اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تاحال جاری ہے۔ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں تاہم مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے ایمرجنسی کا شعبہ کھلا ہے۔



ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبے کے ینگ ڈاکٹروں کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے کے حق میں کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا تھا جسے آج صوبے کے دیگر حصوں تک بڑھادیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کوئٹہ میں سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بھی ہڑتال کی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.