تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جون 2011
وقت اشاعت: 7:43

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری، مزید چودہ افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں مزید چودہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ صدر کے علاقے میں ہنگامہ آرائی، فائرنگ اور جلاوٴ گھیراوٴ کے واقعات کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔



گزشتہ شب صدر کے علاقے رینبو سینٹر کے عقب میں دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ مشتعل افراد نے صدر کے علاقے میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور کاغذ کے ایک کارخانے سمیت متعدد دوکانوں کو نذر آتش کر دیا۔ اس موقع پر پولیس بریگیڈ اور پریڈی تھانے کی حدود کے تنازع پر خاموش تماشائی بنی رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.