16 جون 2011
وقت اشاعت: 8:1
نوشہرہ: مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق، دو شدید زخمی
اے آر وائی - نوشہرہ : نوشہرہ کی تحصیل پبی میں محلہ شیخ بابا میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب گھر کے ایک کمرے کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس سے کمرے میں سوئے ہوئے تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔ حادثے میں محمد طاہر ، اس کی بیوی اور چار سالہ بیٹا موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون اور بچہ شدید زخمی ہوگئے۔