تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جون 2011
وقت اشاعت: 8:10

لاہور: مانگا منڈی میں دیرینہ دشمنی پر5 افراد قتل

اے آر وائی - لاہور: لاہور میں دیرینہ دشمنی پرپانچ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ واقعہ علاقے مانگا منڈی میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مانگا منڈی کے رہائشی مقدمے کی سماعت کے لئے مقامی عدالت جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے گاڑی میں سوار باپ بیٹا سمیت پانچ افراد موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر کے چند مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.