تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جون 2011
وقت اشاعت: 15:11

ملتان پریس کلب پر حملے میں جاں بحق صحافی کی نماز جنازہ

اے آر وائی - ملتان : گزشتہ روز ملتان پریس کلب پر حملے میں جان بحق ہونے والے اعزازی صحافی جہانگیر عالم خان کی نماز جنازہ ایم سی سی گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی ۔



گزشتہ روز بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ویٹنری سائینسز کے طلباء نے احتجاج کے دوران ملتان پریس کلب پر حملہ کر دیا تھا جس میں آٹھ صحافی زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں جہانگیرعالم اسپتال منتقلی کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ کے بعد صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.