تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جون 2011
وقت اشاعت: 15:23

پشاور ہائی کورٹ:بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکم امتناع

اے آر وائی - پشاور : پشاور ہائی کورٹ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے نیپرا کو اضافے سے روک دیا ۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست ہیومن رائٹس ساؤتھ ایشیا نامی تنظیم کے چیئرمین عبدالصمد مروت ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔



جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست منظور کرتے ہوئے نیپراکے سترہ مئی کے اضافے کو روکنے کے احکامات جاری کر دئے۔ عدالت نے سیکرٹری واٹر اینڈ پاور اور چیر مین نیپرا کو نوٹس جاری کردئے ہیں۔ دو رکنی بینچ نے نیپرا کی جانب سے 1.60فیصد اضافے کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر صارفین سے وصولی سے روکنے کے بھی احکامات جاری کردئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.