تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جون 2011
وقت اشاعت: 15:44

لاہور ہائی کورٹ:جمعے اور جمعرات کو مزارات کھلے رکھنے کاحکم

اے آر وائی - لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے بابا گنج شکر،بی بی پاکدامن اور خواجہ عزیز مکی کے مزارات کو مستقل بنیادوں پر جمعرات اور جمعہ کو کھلے رکھنے کا حکم دے دیا ہے ۔



درخواست گزاروں کےمطابق پنجاب بھر میں مزارات کو سیکیورٹی کے نام پر رات آٹھے بجے بند کر دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر سے آنے والے زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔



عدالت میں محکمہ اوقاف کی جانب سے جواب داخل کروایا گیا کہ سیکیورٹی کے اداروں نے مزارات کو رات آٹھ بجے بند کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ محکمہ اوقاف کو مزارات کے ساری رات کھلے رہنے پر کوئی اعتراض نہیں ۔عدالت نے بی بی پاک دامن ،بابا گنج شکر اور خواجہ عزیز مکی کے مزارات جمعے اور جمعرات کو کھلے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی سے تین اگست کو جواب طلب کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.