16 جون 2011
وقت اشاعت: 18:14
ڈی جی خان: رشتے کا تنازعہ، ماں اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا
اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان: ڈیرہ غازی خان میں رشتے کے تنازعے پر ماں اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیاگیا جس سے دونوں کے چہرے اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے۔
نواحی علاقے عالی والا میں بستی سلیم آباد کی رہائشی جنت مائی اور بیٹی رخسانہ گھر میں آرام کررہی تھیں کہ تین افراد نے گھر میں داخل ہوکر ماں اور بیٹی پر تیزاب سے بھرا جھگ انڈیل دیا۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔