16 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50
فیصل آبادمیں15 سالہ ذہنی معذورلڑکی کی 54سالہ شخص سےشادی
اے آر وائی - فیصل آباد: فیصل آباد میں غربت کے ہاتھوں مجبور والدین نے اپنی ذہنی معذور پندرہ سالہ بیٹی کو چون سالہ بوڑھے کے ساتھ بیاہ دیا پندرہ سالہ رضیہ کو نہ شادی کی خوشی کا احساس ہے اور نہ بہن بھائیوں سے جدائی کا دکھ وہ اداس ہے تو صرف اپنے باپ کی شفقت سے دوری پر۔
غربت کے باعث اہل خانہ کی کفالت نہ کرسکنے پر اکرم اپنی پندرہ سالہ بیٹی رضیہ کا رشتہ چون سالہ محمد نواز کے ساتھ کردیا جو اسے بیاہ کر اپنے ساتھ لے گیا مجبور والدین نے اپنی بچی کا گھر بسانے کیلئے نکاح نامے پر اس کی عمر اٹھارہ سال درج کروائی ہے روزی کمانے کے لئے وہاڑی سےفیصل آباد میں کرائے کے مکان میں بسنے والا رضیہ کے والد اکرم کی تین بیٹیاں اور تین کمشن بیٹے ہیں۔