16 جون 2011
وقت اشاعت: 19:17
بس چلے تو ایک دانش اسکول نہیں ہزاروں بنا دوں، شہباز شریف
اے آر وائی - لاہور: وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں لوٹ مار کے بعد کرپشن کا تمغہ سجانے کی روایت تھی اب بھی ملک میں ایک طبقہ کرپشن کو اپنا حق سمجھتا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ غریب کے بچے کو بھی اچھی تعلیم کا حق ہونا چاہیئےانہوں نے کہا کہ بس چلے تو ایک دانش اسکول نہیں بلکہ ہزاروں بنا دوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آشیانہ اسکیم میں سہولتیں پوش علاقوں سے کم ہوں تو میرا نام بدل دیں۔