16 جون 2011
وقت اشاعت: 19:36
ڈرون حملے حکمرانوں کی امریکی غلامی کا ثبوت ہیں،منورحسن
اے آر وائی - لاہور: امیرجماعت اسلامی سید منورحسن نےکہاہے کہ ڈرون حملوں کا تسلسل حکومت کی جانب سے امریکہ کی غلامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ بات انہوں نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہی منور حسن نے کہا کہ ملک میں ہرسطح پر اتحاد کی ضرورت ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ عوام کو بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر ہی آنا ہوگا۔