16 جون 2011
وقت اشاعت: 19:47
پنجاب میں صوبائی وزراء کو پیٹرول پمپس کے دوروں کی ہدایت
اے آر وائی - لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں پیٹرول کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزراء کو ہدایت کی ہے کہ خود پیٹرول پمپس پر جاکر پٹرول کی فراہمی کا جائزہ لیں۔
وزیرخوراک پنجاب چوہدری عبدالغفور نے گڑھی شاہو لاہور میں ایک پیٹرول پمپ کا اچانک دورہ کیا جہاں گزشتہ بائیس روز سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول فراہم نہیں کیا گیا۔
صوبائی وزیرچوہدری عبدالغفور نےپیٹرول پمپ کےآئل ٹینک کامعائنہ بھی کیا اور پیٹرول پمپ پر روزانہ اجرت پر کام کرنے والے والے ملازمین سے انکے معاشی حالات معلوم کئے۔