تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 جون 2011
وقت اشاعت: 19:57

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں مزید 15 افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں مزید چودہ افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تازہ واقعات ملیر کالا بورڈ، صدر لائنز ایریا اور لیاری کے علاقوں میں پیش آئے جن میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔



ملیر کالا بورڈ تھانے کی حدود کے ای ایس سی آفس کے قریب سے ایک شخص کی لعش ملی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ صد ر کے علاقے نعمان پلازہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ لائنز ایریا کے علاقے اسٹوڈنٹ بریانی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ کلری تھانے کی حدود لیاری کے علاقے نیازی چوک فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔



دوسری جانب رات بھر صدر کے علاقے رینبو سینٹر کے عقب میں دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ مشتعل افراد نے صدر کے علاقے میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور کاغذ کے ایک کارخانے سمیت متعدد دوکانوں کو نذر آتش کر دیا۔ اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.