16 جون 2011
وقت اشاعت: 20:15
اجرت مانگنے پر زمیندار نے 5 افراد کو جیل پہنچوادیا
اے آر وائی - ٹنڈومحمد خان : ٹنڈومحمدخان کے ایک گاؤں میں زمیندار نے اجرت مانگنے پر ایک گھر کے پانچ افراد کو مبینہ طور پر جھوٹے مقدمے میں پھنسواکر جیل بھجوادیا، گھر کی مستورات اور بچوں پر گاؤں چھوڑنے کیلئے تشدد۔
گاؤں آباد میں زمینداروں نے ایک کسان گھر کے پانچ افراد کو اس لئے چوری اور لڑائی جھگڑے کا مقدمہ بنوا کر جیل بھجوادیا کہ انہوں نے اس سے اجرت کا مطالبہ کیا تھا۔ ان پانچ افراد میں سے تین کو تین ماہ پہلے جیل بھجوایا گیا تھا باقی جبکہ دو کو دو روز پہلے گرفتار کرواکر جیل بھجوایا گیا ہے۔
گرفتار افراد میں ایک کالج کا طالبعلم صدام حسین خاصخیلی بھی شامل ہے۔ مردوں کو جیل بھجوانے کے بعد اس غریب گھر کی خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر گاؤں چھوڑنے کیلئے کہا جارہا ہے۔