17 جون 2011
وقت اشاعت: 6:32
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار
اے آر وائی - لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ لاہور کے بیشتر علاقوں میں آج علی الصبح تیز بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آ گئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں دس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کے علاوہ سیالکوٹ اور ڈسکہ میں بھی بارش ہوئی ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ مغربی سمت سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے ہے اور یہ آج شام تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔