17 جون 2011
وقت اشاعت: 7:27
بلوچستان بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری
اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گزشتہ پچہتر روز سے ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے دونوں بڑے اسپتالوں کی اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند جبکہ وارڈز ویران پڑے ہیں۔ صوبے کے تمام اضلاع کے چھوٹے اور بڑے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر بند ہونے کے باعث غریب عوام کو سخت پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صوبائی حکومت نے ایک سو بتیس ہڑتالی ڈاکٹروں کو برطرف کردیا ہے تاہم حکومت نئے ڈاکٹروں کی بھرتی اور اسپتالوں میں عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے میں ناکامی سے دو چار ہے ۔