تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 جون 2011
وقت اشاعت: 9:58

کے ای ایس سی کی سی بی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

اے آر وائی - کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کے ای ایس سی کی جانب سے سی بی اے یونین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے عدالت نے کہاہےکہ فیصلہ آج ہی سنایا جائیگا۔



سندھ ہائی کورٹ میں کے ای ایس سی نے دائردرخواست میں مؤقف اختیارکیا کہ سی بی اے یونین کے افراد عملے کو کام کرنے سے روک رہے ہیں جس کی وجہ سے سے شہر میں بجلی کی شکایت دورنہیں کی جاسکی ہیں ۔



درخواست میں کہا گیاہےکہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ کے ای ایس سی کی تنصیبات کی حفاظت کی جائے۔ سی بی اے یونین کے افراد کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور تنصیبات کو نقصان پہنچارہے ہیں عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.