تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 جون 2011
وقت اشاعت: 13:53

ڈیرہ بگٹی میں گیس کی مزید دو جنکشن لائنیں تباہ کردی گئیں

اے آر وائی - ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی میں نا معلوم افراد نے گیس کی مزیددو جنکشن پائپ لائنیں دھماکے سے اڑا دیں متاثرہ پائپ لائنوں سےگیس کا اخراج روکنے کیلئے کوششیں جا ری ہیں۔



او جی ڈی سی ایل حکام نےان دھماکوں کی تصدیق کرتےہوئے بتایا ہے کہ یہ کارروائی پیر کوہ کے علاقے میں کی گئی جہاں پلانٹ کو جانے والی سولہ اور آٹھ انچ قطر کی دو پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑا دیا گیا۔



دھماکے کے نتیجے میں پیر کوہ گیس پلانٹ میں گیس کا پیداواری عمل عارضی طور پر معطل ہو چکا ہے جعفرآباد سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق پیر کوہ میں کل ہونے والے دھماکے سے تباہ ہونے والے گیس پائپ لائن کی بھی تاحال مرمت مکمل نہیں ہوسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.