تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 جون 2011
وقت اشاعت: 18:18

ججز اور سرکاری افسران سے موبائل بیلنس لوٹنے والے پکڑے گئے

اے آر وائی - حیدرآباد: حیدرآباد میں خود کو چیف جسٹس آف پاکستان کا پروٹوکول افسر ظاہر کرکے ججز اور افسران سے موبائل فون کا بیلنس لوٹنے والے چار ملزمان پکڑے گئے۔



چاروں ملزمان ارشاد، قمر، عبدالنبی اور اعجاز کو ایف آئی اے نے جامشورو سوسائٹی سے گرفتار کیا ملزمان کی دھوکہ دہی کا نشانہ سی سی پی او کوئٹہ، سندھ یونیورسٹی کے پروٹوکول افسر اور ملتان کے سول جج بھی بن چکے ہیں ایف آئی اے پولیس نے چارون ملزمان کو گرفتار کرکے فرسٹ سول جج نیاز سومرو کی عدالت سے دو دن کا ریمانڈ لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.