تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 جون 2011
وقت اشاعت: 19:4

لاہور پولیس نے قتل اور ڈکیتی کے 17 ملزمان گرفتار کرلئے

اے آر وائی - لاہور: لاہورپولیس نے قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث سترہ ملزموں کو گرفتار کر کے سوا کروڑ مالیت کا سامان برآمد کر لیا۔



انوسٹی گیشن آفیسر ملک علی عامر نے میڈیا کو بتایا کہ آرگنائرڈ کرائم پولیس کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے تین خطرناک ملزمان کاشف عرف کاشی، عارف اوڑھ اور عبدالخالق عرف پپو بھی شامل ہیں جن کے سر کی قیمت بالترتیب سترہ، چھ اور دو لاکھ روپے مقرر ہے گرفتار ملزمان میں ممتاز علی بھی شامل ہے جس کے لواحقین نے اس کی موت کا سرٹیفکیٹ بناکر اسے مردہ ظاہر کر رکھا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.