تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جون 2011
وقت اشاعت: 10:31

سندھ اسمبلی: بجٹ پر بحث چھٹے روز بھی جاری رہی

اے آر وائی - کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلا س سوا گھنٹے تاخیر سے اسپیکر نثار کھوڑو کی زیر صدارت ہوا ۔ پنتالیس وزرا کے ایوان میں صرف بیس اراکین موجود تھے۔ اجلاس میں بجٹ پر بحث چھٹے روز بھی جاری رہی ۔



اجلاس کے دوران وزیر ٹرانسپورٹ نے بے بسی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ان کے حلقے کا ایس ایچ او اور ایس پی ان کی نہیں سنتا۔ مچھر کالونی میں منشیات ، جوا اور دیگر جرائم کھلے عام چل رہے ہیں ۔ بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اختر جدون نےدعویٰ کیا کہ شہر میں جدید ٹرانسپورٹ کا نظام لایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں موجودہ بجٹ میں خاطر خواہ رقم رکھی گئی ہے ۔



وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کا قلمدان وزیراعلی سندھ کے پاس ہے لیکن وہ ایوان میں نہیں آئے ۔ ان کی جگہ وزیر قانون نے وقفہ سوالات میں جوابات دیئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ سال سیلاب کے باعث فنڈز میں کٹوتیاں ہوئیں جس کے باعث کئی منصوبے شروع اور مکمل نہ کئے جاسکے۔ وزیر قانون ایاز سومرو نے کہا کہ کراچی میں مائن اینڈ منرل کے لئے ایک لیبارٹری قائم کی گئی ہے جو مختلف اشیا کا جائزہ لے گی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.