تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جون 2011
وقت اشاعت: 12:13

سندھ اسمبلی کا اجلاس مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا

اے آر وائی - کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس اس وقت مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا جب اپوزیشن رکن ماروی راشدی نے پیر مظہر الحق کے ڈانس دیکھنے پر توجہ مرکوز کروائی۔ دوران تقریر ماروی راشد نے کہا کہ سینئر وزیر تعلیم پیر مظہر الحق دوران اجلاس آئی پیڈ پرڈانس دیکھ رہے تھے۔ سینئر وزیر تعلیم کا یہ حال ہے تو صوبے میں تعلیم کا کیا حال ہوگا۔



جس پر پیر مظہر الحق نے کہا کہ مجھے افسوس ہے ایسی اسمبلی میں بیٹھا ہوں جہاں ارکان بچے ہیں اراکین اسمبلی کو بات کرنے کی تمیز نہیں شاید بڑوں نے تمیز نہیں سکھائی۔



پیر مثہر الحق کی بات پر جام مدد علی برہم ہو گئے اور انھوں نے کہا کہ تمیز ہے جو اب تک ایوان کا ماحول بہتر ہےہمارے ارکان کو بچہ نہ کہا جائے ۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.