تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جون 2011
وقت اشاعت: 13:54

چمن:سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں حشیش اور افیون پکڑلی

اے آر وائی - چمن : چمن میں پاک افغان سرحد پر ایف سی نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران چھ سو کلو گرام چرس اور پندرہ کلو گرام افیون برآمد کرلی ہے.



ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر باب دوستی کے قریب ایک پک اپ گاڑی کو روکا گیا تو ڈرائیور گاڑی چھوڑکر افغانستان کی طرف فرار ہوگیا۔ پک اپ کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے چھ سو کلوگرام حشیش ملی۔ایک اور کارروائی کے دوران کسٹمز ہاؤس کے قریب پندرہ کلوگرام افیون برآمد کرلی گئی۔ تاہم کوئی گرفتاری نہیں کی جاسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.