18 جون 2011
وقت اشاعت: 16:3
کراچی میں ٹارگٹ کلنگز میں اتحادی ٹرائیکا ملوث ہے،منورحسن
اے آر وائی - کراچی: جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ کراچی میں جھنڈے اتارنے کا عمل مصنوعی ہے شہر میں ٹارگٹ کلنگز اور بدامنی میں اتحادی ٹرائیکا ملوث ہے۔
یہ بات انہوں نےادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس میں کہی منورحسن کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ کی قرار داد پر عمل درآمد نہ کرانا ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے۔
ان کاکہناتھاکہ کشمیر کمیٹی کوگمراہ کرنےکیلئےنواز شریف واجپائی سےانیس سو نوے کےمعاہدے کی بات کرتےہیں جو کشمیریوں کی جدوجہد کو کچلنے کے مترادف ہے۔