تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جون 2011
وقت اشاعت: 16:49

لاہور: جیون ہانہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،احتجاجی مظاہرہ

اے آر وائی - لاہور : لاہور کے گارڈن ٹاون کے علاقے جیون ہانہ کی کچی آباد میں ایل ڈی اے نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے درجنوں مکانات گرادئے۔ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔



ایل ڈی اے کے اہلکاروں نے پولیس کیساتھ صبح سات بجے آپریشن شروع کیا۔ اس دوران مکانوں کی بجلی کے تار بھی کاٹ دئے گئے۔ مکانات توڑے جانے کیخلاف مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کی ایل ڈی اے نے ان سے گھر چھین لئے ہیں۔ خواتین اور بچے صبح سے بھوکے پیاسے، شدید گرمی میں کھلے آسمان کے نیچے بیٹھنے ہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ سوسالہ خاندانی مکانات کو گرایا جارہا ہے۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف تجاوزات کو گرایا جارہا ہے، کسی کیساتھ زیادتی نہیں کی جارہی۔ دن بھر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوتی رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.