تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 جون 2011
وقت اشاعت: 20:0

وہاڑی: نشے میں دھت پولیس افسر کا محنت کشوں پر تشدد

اے آر وائی - وہاڑی : وہاڑی میں مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت سب انسپکٹر نے پیسے مانگنے پر پٹرول پمپ ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔



سب انسپکٹر بشارت ڈوگر نے پٹرول ڈلوانے کے بعد پیسے دینے کے بجائے ملازمین کو زدوکوب کیا جس کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی راؤ نعیم شاہد موقع پر پہنچ گئے اور سب انسپکٹر کو نشے کی حالت میں حراست میں لے لیا۔ پمپ مالکان نے سب انسپکٹر کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.