تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جون 2011
وقت اشاعت: 5:35

کراچی: فائرنگ کے واقعات، 24 گھنٹے میں 10 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پاک فضائیہ کے سابق اسکوارڈرن لیڈر سمیت دس افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ آج صبح رنچھوڑ لائن میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔



بنارس کے قریب باچا خان چوک اور ککری گروانڈ کے قریب سے دو بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ اس سے پہلے منگھوپیر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سائیں منظور نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔



پولیس کے مطابق مقتول ایک سیاسی جماعت کا سابق عہدیدار تھا۔ شاہ لطیف ٹاون کے علاقے میں فائرنگ سے پچیس سالہ سلمان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکت کاروکاری کا شاخسانہ ہے۔



درخشاں کے علاقے میں ایک بنگلے سے اظہر نامی شخص کی لاش ملی ہے جو ریٹائرڈ اسکوارڈرن لیڈر تھا۔ لیاری کے علاقے گلستان کالونی اور نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی ایریا میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.