تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جون 2011
وقت اشاعت: 9:21

نوشہرہ: تربیلہ سے پشاور جانے والی ہائی ٹرانسمیشن لائن تباہ

اے آر وائی - نوشہرہ : نوشہرہ کے علاقے چوکی ممریز میں نامعلوم دہشت گردوں نے بارودی مواد لگا کر تربیلہ سے پشاور جانے والی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور اڑا دیا۔



ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے پانچ سو کلو واٹ کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کے ساتھ بارودی نصب کرکے اسے تباہ کر دیا جس سے تربیلہ سے پشاور بجلی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔



واپڈا کے مطابق متبادل ذریعے سے بجلی کی فراہمی بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ٹاور کی مرمت میں ایک ہفتہ لگے گا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.