تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 جون 2011
وقت اشاعت: 7:21

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے صوبائی حکومت سےمذاکرات ناکام ہونے پر ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹرز کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ احتجاج سے گریز کریں انہیں وفاق کے برابر مراعات دی جائیں گی ۔



ینگ ڈاکٹرز ایسوسیش کے صوبائی صدرعبدالصمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبائی حکومت ڈاکٹروں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ مطالبات تسلیم کرنے کی بات غلط ہے۔ محمکہ صحت کے حوالے سے جاری کیا گیا۔ آرڈینس کالا قانون ہے۔چودہ جون کوڈاکٹروں پر فائرنگ اور شیلنگ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہےکہ انہوں نے ڈاکٹرزکو تنبیہ کی کہ وہ ہڑتال ختم کریں تو ان کی بحالی کے لئے سوچا جاسکتا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.