20 جون 2011
وقت اشاعت: 8:51
راولپنڈی:غیرقانونی بکرا منڈی کی منتقلی کے احکامات رد
اے آر وائی - راولپنڈی: پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے راولپنڈی سے غیر قانونی بکرامنڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات رد کردیئے ۔ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو راولپنڈی شہر سے غیرقانونی بکرا منڈی کو ختم کرکے متبادل جگہ منتقل کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال عمل نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بکرامنڈی کے تاجروں کو متعدد ارکان اسمبلی کی پشت پناہی حاصل ہے۔ جس کی وجہ سے پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کررہی ہے۔