تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 جون 2011
وقت اشاعت: 11:3

لوڈ شیڈنگ نے جان لے لی، زہریلے دھوئیں سے دلہا دلہن ہلاک

اے آر وائی - بہاولنگر: لوڈ شیڈنگ نے خوشیوں سے بھرے گھر کو ماتم کدہ بنا دیا۔ بہاول نگر کے نواحی علاقے میں جنریٹر کے زہریلے دھوئیں کے باعث دولہا، دولہن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔



بہاولنگر کے نواحی چک مٹی ارویہ میں نوجوان محمد زمان اور روبینہ کی گذشتہ روز شادی ہوئی۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی کی بند ہونے پر دولہا دولہن جنریٹر چلا کر کمرے میں سو گئے۔ صبح جب کمرے کا دروازہ نہ کھلا تو دروازہ توڑا گیا۔



دولہا دولہن کمرے میں نیم مردہ پڑے تھے اہلخانہ کے مطابق جوڑے کی موت جنریٹر کے زہریلے دھوئیں کے باعث ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے جوڑے کا آج ولیمہ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.