تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 جون 2011
وقت اشاعت: 13:49

سکھر:مقامی سردار کا جرگہ ، 4بچیاں جرمانے میں دینے کا فیصلہ

اے آر وائی - سکھر : سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں انصاف کے نام پر پھر ایک جرگہ منعقد کردیا گیا ، جس میں چار بچیوں کو جرمانے میں دینے کا فیصلہ صادر کردیا گیا۔



پنوعاقل کے رہائشی نسیم احمد انڈھڑ اپنے خاندان کے ساتھ سکھر پریس کلب پنہچا، جہاں اس نے انکشاف کیا کہ ان کے قبیلے کے سردار نے گذشتہ روز زبردستی جرگہ منعقد کرکے اس کی چار بیٹیوں بطور جرمانہ دینے کے حکم دیا ہے۔ جب اس نے اس ظالمانہ فیصلے کیخلاف احتجاج کیا تو نسیم احمد اوراس کے بھائی کو سردار نے رات بھر نجی جیل میں بند کرکے انھیں بیس بیس کوڑے لگوائے۔



متاثرہ شخص اور اس کے خاندان نے حکومت اور اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ انصاف وہ فراہم کریں ، اور ان کی بچیوں کو جرگے کے فیصلے سے بچائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.