تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 جون 2011
وقت اشاعت: 14:16

لوئر دیر : سات سالہ مغوی بچی بازیاب

اے آر وائی - لوئر دیر : پشاور سے اغوا کی گئی سات سال کی بچی کو مالا کنڈ کی تحصیل لوئر دیر بازیاب کرالیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار اس بچی کو خود کش حملہ آور بنانا چاہتے تھے۔



ڈی پی او لوئر دیر سلیم مروت کے مطابق لڑکی کا نام سہانہ ہے اور وہ تیسری جماعت کی طالبہ ہے۔ وہ اسکول سے دکان پر بسکٹ خریدنے گئی تھی کہ دو خواتین سمیت چار افراد اسے اگوا کرکے گاڑی میں ڈالا اور بے ہوش کردیا۔ اغوا کاروں نے مغوی بچی کو لوئر دیر کے علاقے بلام بٹ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب اتارا، اور اسے زبردستی خود کش جیکٹ پہنانے کی کوشش کی، لیکن بچی بھاگ نکلی ، جسے پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.