20 جون 2011
وقت اشاعت: 20:9
لاہور: ماں بیٹی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
اے آر وائی - لاہور : لاہور کے علاقے الطاف کالونی میں ماں بیٹی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ تھانہ شمالی چھاؤنی کے علاقے الطاف کالونی میں ماں بیٹی کے قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب نعشوں کی بدبو پھیلنے پر اہل علاقہ نے پولیس کا اطلاع دی۔ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑا تو تیس سالہ سریا اور پینسٹھ سالہ منزہ کی تیز دھار آلے سے کاٹی گئی لاشیں پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق لاشیں چار روز پرانی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق دونوں ماں بیٹی اکیلی رہائش پذیر تھیں اور کسی سے دشمی نہیں تھی۔