تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 جون 2011
وقت اشاعت: 6:22

کراچی: گلبہار میں عوام کا دو ڈاکووٴں پر تشدد

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے گلبہار میں علاقہ مکینوں نے دوڈاکووٴں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نقلی پستول کے زور پرلوٹ مار کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرر ہے تھے۔



پولیس کے مطابق گلبہارکے علاقے پھول والی گلی میں رات گئے دو ڈاکو نقدی اور موبائل فون کی لوٹ مار کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ علاقہ مکینوں نے مل کر ملزمان کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔



تشدد سے دونوں ملزمان زخمی بھی ہوئے جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نقلی پستول سے لوٹ مار کرکے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جبکہ دونوں راہزنی کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.